جناب سيد محمد طهٰ
ایم ڈی، سی ای او
26 فروری 2020 سے سيد محمد طهٰ کو پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او ایل) کے منیجنگ ڈائر یکٹر اور سی ای او کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔ صنعتی شعبہ میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبہ میں تبدیلی کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بناء پر سيد محمد طهٰ انڈسٹری میں انتہائی مقبول اور معظم ہیں۔
19 ساله ایگز یکٹو لیول مینجمنٹ کے کامیاب تجربے کے ساتھ ، سيد محمد طهٰ کے الیکٹرک اور پی ایس او کی چینج مینجمنٹ ٹیم کے اہم رکن رہ چکے ہیں، جہاں وہ اعلی قیادت ٹیم کا اہم حصہ رہے اور جنہوں نے جدوجہد کرتے کاروبار کو انتہائی منافع بخش بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اواسیزانرجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے نائیجیریا میں پورٹ ہار کورٹ الیکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پروگرام مینجمنٹ آفس میں بطور ہیڈ اپنی خدمات سرانجام دیں اور اس دوران عالمی ماہرین کی ٹیم کی سرپرستی کرتے ہوئے ڈسٹریز یوٹیلٹیز کو اسٹریٹیجک اور آپریشنل مدد فراہم کی اور کثیر الضابطہ اور اربوں ڈالر کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا۔
اس سے قبل سيد محمد طهٰ کے الیکٹرک میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈسٹریبیوشن اور سینئر لیڈر شپ ٹیم ممبر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ 1.9بلین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے 8 ہزار سے زائد ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنایا اور 2.4 ملین کراچی کے صارفین کی خدمت کی۔ سيد محمد طهٰ نے 9سال پی ایس او میں مختلف سینئر عہدوں پر کام کیا جس میں ہیڈ آف کارپوریٹ افئیرز ، ریٹیل فیول، کارڈز بزنس اور کارپوریٹ پلاننگ شامل ہیں۔
1993 سے 1999 تک تقریبا 6 سال، سيد محمد طهٰ نے شیل پاکستان، کالٹکس (شیورون کمپنی) اور پاکستان اسٹیل ملز میں مختلف اہم عہدوں پر کام کیا۔
سيد محمد طهٰ انجینرنگ کی ڈگری کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے فنانس کی ڈگری رکھتے ہیں۔