منسلک کمپنیاں

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ

شیئر ہولڈنگز : 63.56 فیصد

پی آر ایل مئ ١٩٦٠ میں ایک  پبلک لمیٹڈ کمپنی بن کر سامنے آئی اور یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہے۔ یہ ریفائنری کراچی کی ساحلی پٹی پر موجود ہے اور یہ مختلف لوکل اور امپورٹد آئل کو ریفائن کرتی ہے۔

ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ

شیئر ہولڈنگز : 49 فیصد

اے پی ایل, 17 جولائی  1994 کو بطور غیر اندراج شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی پاکستان میں شامل ہوئی۔ کمپنی کا قیام اصولی طور پر حب ،بلوچستان پر قائم حب پاور کمپنی لمیٹڈ(HUBCO) کو "ریزیڈؤل فیول آئل" (RFO) کی فراہمی کی نقل و حمل کے لئے عمل میں لایا گیا ۔اس سلسلے میں کمپنی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ(PSO) کے پپری میں ذوالفقار آباد ٹرمنل سے حب پر حبکو تک ایک زیرِ زمین آئل پائپ لائن ڈالی ہے۔

پاک گریس مینو فیکچرنگ کمپنی(پرائیویٹ) لمیٹڈ

شیئر ہولڈنگز : 22 فیصد

پی جی ایم سی ایل، پاکستان میں 10 مارچ 1965 کو بطور پرائیویٹ کمپنی شامل ہوئی۔کمپنی کا اہم کام پیٹرولیم گریس پروڈکٹس کی تیاری اور فروخت ہے۔

کوئیک لِنکس