جناب مشتاق ملک

رکن

جناب مشتاق ملک نے بین الاقوامی بزنس مینجمنٹ اور فائنانس میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بوسٹن یونیورسٹی، امریکا سے اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پروجیکٹ ایویلیوایشن اینڈ مینجمنٹ میں ایگزیکٹو کورس اور ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی سے مارکیٹنگ مینجمنٹ ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

جناب ملک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے میکرو اکنامک اسٹیبلٹی اور بیلنس آف پیمنٹ مینجمنٹ اور منیلا میں پروجیکٹ پلاننگ، امپلیمنٹیشن اور مانیٹرنگ کے کورسز میں بھی شرکت کی ہے۔ انھوں نے پبلک سیکٹر میں کلیدی اہمیت رکھنے والے اداروں خصوصاً وزارت خزانہ میں اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے بحیثیت وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور بطور چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی سربراہی کی۔ جناب ملک مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں اقتصادی وزیر اور مالیاتی مشیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

اس وقت جناب ملک ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ اور سندھ انشورنس لمیٹڈ کے بورڈز میں اور ایم ایم مینجمنٹ کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ عسکری بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ اور ای سی او بینک استنبول کے بورڈز میں بالترتیب چھ سال، پانچ سال اور دو سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت پنجاب میں پندرہ سال تک مختلف عہدوں پر بشمول ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکرٹری انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈویلپمنٹ، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

کوئیک لِنکس