جناب آصف بیگ محمد

چیئرمین

جناب آصف بیگ محمد نے 29 مئی 2023 کو پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔

وہ بیگ محمد گروپ آف کمپنیز کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اے بی ایم انویسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جوکہ ایک نجی ایکویٹی کمپنی ہے۔ یہ گروپ مختلف شعبوں بشمول تیل و گیس، سکیورٹی اور تعمیرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

جناب بیگ محمد اس سے قبل کوکا کولا سدرن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دور میں، کمپنی نے پلانٹ کی درجہ بندی اور فروخت میں اضافے کے سلسلے میں کوکا کولا کی دنیا کی دس بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہونے کا اعزا ز حاصل کیا۔انہوں نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

جناب بیگ محمد نے براؤن یونیورسٹی سے اکنامکس اور اپلائیڈ میتھمیٹکس میں گریجویشن (آنرز) کیا۔ انہیں اکنامکس میں اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے پر امریکی قومی اعزاز ی سوسائٹی کی طرف سے امیکرون ڈیلٹا ایپسلسن کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

کوئیک لِنکس