جناب احمد جمال میر

رکن

جناب احمد جمال میر پریسٹیج کمیونیکیشنز (پرائیوایٹ) لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور 1986 میں اپنے والد کے قائم کردہ تشہیری کاروبار کی باگ ڈور سنبھالی۔پریسٹیج پاکستان کی صف اول کی اشتہاری ایجنسیوں میں سے ایک ہے جو کہ 1960 میں قائم ہوئی۔ تین دہائیوں پر محیط عرصہ میں جناب احمد جمال نے متعدد کلائنٹس کے لئے کام کیا جن میں برٹش امریکن ٹوبیکو، پراکٹر اینڈ گیمبل، گلیکسو اسمتھ کلائن، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز، ایمریٹس، سونی، نسان، نیسلے ملک پیک، حبیب بینک لمیٹیڈ، جوبلی جنرل انشورنس اور پیکجز لمیٹڈ جیسے اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔ وہ مقامی طور پر بامعنی شراکت قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی طرح انھوں نے اپنے کاروبار کی میراث کو مزید مستحکم کیا ہے۔ جناب جمال نے اپنے منفرد تخلیقی اور اختراعی تصورات اور بصیرت کو استعمال کرتے ہوئے اشتہار سازی/ فلم پروڈکشنز کے معیار میں قابل قدر اضافہ کیا۔

احمد جمال میر صاحب نے اپنے وژن کے تحت ایک بین الاقوامی اشتراک کے ذریعے کاروبار کو وسعت بخشی۔ پریسٹیج تقریباً 20 سال تک گرے گروپ ( WPP کمپنی) سے وابستہ رہا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد عالمی نیٹ ورکس سے وابستہ رہے ہیں جو مشرق وسطی کے خطہ کے باہر کام کررہے تھے جن میں APCO، TD&ADDB اور Fortune PromoSeven اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

جناب جمال کے آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن انھیں اپنی دلچسپی کے شعبوں میں ایک قائدانہ کردار ادا کرنے کے مقام تک لے آئی۔ وہ 12 سال سے زیادہ عرصے تک امریکن بزنس کونسل کے رکن رہ چکے ہیں اور 2019-2018 کے دوران امریکن بزنس کونسل کے منتخب صدر بھی رہے ہیں۔ وہ NIB بینک کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور حال ہی میں انھوں نے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس وقت وہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان ترکی بزنس کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

تشہیری دنیا سے آگے بڑھ کر جناب احمد جمال میر مختلف فلاحی اداروں کے مشن میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا حصہ بنتے ہیں۔ ان میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی سالانہ فنڈ ریزنگ کمیٹی، لیڈی ڈفرن ہسپتال، لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ اور کارڈیوویسکولر فاؤنڈیشن جیسے ادارے شامل ہیں۔

کوئیک لِنکس