ٹرمینل کی خصوصیات:

  • خودکار بیچ بلینڈنگ سسٹم سے لیس ٹرمینل ایک شفٹ میں 50ہزار میٹرک ٹن پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انتہائی جدید اس نظام میں خودکار بیچ بلینڈر مختلف بیچز کے ساتھ فرانس سے درآمد شدہ اے بی بی سیلرز کی مسلسل اور بلک بلینڈز تیار کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔
  • جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کین بنانے کی مشین Techneاٹلی سے درآمد کی گئی ہے اور ڈھکنے بنانے کی خودکار مشین Battenfeld آسٹریا سے درآمد شدہ ہے۔
  • جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کین کو بھرنے اور اسے سربمہر کرنے کی خودکارمشین Comacoاٹلی سے درآمد شدہ ہے۔
  • وزن کے لحاظ سے ڈرم فلنگ کی خودکار مشین Velconامریکا سے درآمد شدہ ہے۔
  • ٹینک فریم 6ہزار میٹرک ٹن تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  • اسٹیٹ آف دی آرٹ ویئرہاؤسنگ کا سیٹ اپ ڈرائیو ان اور ڈرائیو تھرو پیلٹ ریکنگ سسٹم پر مشتمل ہے۔
  • انتہائی کارگر فائر فائٹنگ سسٹم جو خودکار ٹیکنالوجی اور مینوئل کنٹرول کا بہترین امتزاج ہے
  • .مرکزی ایئرکنڈیشننگ سسٹم۔ کین مینوفیکچرنگ اور فلنگ سیکشنز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے 300ٹن سے زائد کی گنجائش کا مرکزی ایئرکنڈیشننگ نظام موجود ہے۔ ٹھنڈک پیدا کرنے والے چلرز توانائی کے کفایت بخش استعمال کے لیے بہترین کارکردگی کے حامل ہیں اور قدرتی گیس ، ڈیزل کے علاوہ ضایع ہونے والی حرارت سے بھی چلائے جاسکتے ہیں۔
  • سیلف پاور جنریشن سسٹم۔ نیچرل گیس پر چلنیو الے دو جنریٹرز جن کی پیداواری گنجائش بالترتیب 1200کے وی اے اور 900کے وی اے ہے اور ایک 1200کے وی اے گنجائش کا اسٹینڈ بائی ڈیزل انجن بھی موجود ہے۔