پی ایس او اپنے قیام سے ہی ملک کی آئل انڈسٹری میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ اپنے آئل ٹرمینل اور اسٹوریج ڈپوز کے مربوط نیٹ ورک کے زریعے کراچی سے خیبر تک بلا تعطل ایندھن کی چوبیس گھنٹے سپلائی پی ایس او کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ موٹرگیسولین، فرنس آئل ، ڈیزل ، جیٹ فیول وغیرہ کی فروخت کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی ملک میں پیٹروکیمیکلز کی طلب پوری کرنے کے لیے بھی پختہ عزم کی حامل اور صارفین میں ایک قابل اعتماد، باکفایت اور اعلیٰ معیار کے کیمیکل سپلائر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ 

کمپنی مارکیٹ میں ٹینک لاریوں اور ڈرموں کے زریعے درآمد شدہ اور مقامی سطح پر تیار کردہ کیمیکل فراہم کرتی ہے۔ اپنے ہر طرح کے صارفین بشمول آٹو موٹیو، ہائی اسٹریٹ اور صنعتی صارفین کی لبریکنٹس کی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی حامل مصنوعات کے ذریعے قومی طلب پوری کرنے کے لیے پی ایس او نے کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک جدید لبریکنٹ مینوفیکچرنگ ٹرمینل تعمیر کیا ہے۔