پی ایس او 1981 ے ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ ہے ، گزشتہ 25سال کے دوران پی ایس او نے ایل پی جی کے شعبے میں اپنا ممتاز مقام برقرار رکھا ہے۔ پی ایس او ’’پاک گیس‘‘ کے نام سے ایک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت ملک بھر میں ایل پی جی فراہم کررہی ہے۔ سال 2012-13میں پی ایس او کا ایل پی جی میں مارکیٹ شیئر 2.8فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
عوام تک ایل پی جی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پی ایس او کے چار ایل پی جی اسٹوریج اور باٹلنگ پلانٹس کام کررہے ہیں جو کراچی، لاہور، دھرنال اور اکوڑہ خٹک میں واقع ہیں۔
پی ایس او کے چار ایل پی جی پلانٹس میں ذخیرہ کی مجموعی گنجائش 780میٹرک ٹن ہے ہمارے ایل پی جی پلانٹس جدید الیکٹرانک سلنڈر فلنگ کی سہولت سے لیس ہیں جس کے ذریعے صارفین کو پوری مقدار میں ایل پی جی فراہم ہوتی ہے ۔ ایل پی جی کے باؤزر سے ڈی کینٹنگ اور فلنگ کے لیے بھی ایک مربوط نظام موجود ہے ۔ پی ایس او کے ملک بھر میں ایل پی جی اسٹوریج پلانٹس، ایل پی جی کی وصولی، فلنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں ریٹیل آؤٹ لیٹس کو کوالٹی منجمنٹ سسٹم ISO:9001-2008 کی سند حاصل کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے شعبے میں نئے رجحانات متعارف کرانے کا سہرا بھی پی ایس او کے سر ہے پی ایس او کو پاکستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے جس نے ایل پی جی آٹو گیس اسٹیشن قائم کیا یہ اسٹیشن لاہور کے انور فلنگ اسٹیشن پر 5دسمبر 2011کو تعمیر کیا گیا۔ یہ اسٹیشن کامیابی کیے ساتھ کام کررہا ہے اور آمدن کے لحاظ سے بھی بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔ ہم ایل پی جی آٹو گیس اسٹیشنز پر ’’ اسمارٹ گیس‘‘ کے برانڈ نام سے بھی ایل پی جی فراہم کررہے ہیں ۔ ہم پی ایس او ایل پی جی آٹو گیس کا نیٹ ورک ملک گیر سطح پر پھیلانے کے لیے بھی تیزی سے کام کررہے ہیں۔ ہم اپنے تمام ایل پی جی پلانٹس پر ایچ ایس ای ڈیز منعقد کرتے ہیں جن میں ایل پی جی کیماڑی پلانٹ، ایل پی جی لاہور پلانٹ، اکوڑہ خٹک اور ڈھرنال پلانٹ شامل ہیں۔
سی این جی کی عدم دستیابی اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایل پی جی ایک متبادل سستے ایندھن کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کے برعکس ایل پی جی ایک ڈی ریگولیٹڈ پراڈکٹ ہے ۔ اس کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسزمارکیٹ کی صورتحال کے لحاظ سے کرتی ہیں۔