پی ایس او صحت، حفاظت اور ماحول سے متعلق امور کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔ پی ایس او کے لیے اپنے ملازمین، کاروباری پارٹنرز، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور سلامتی کو مصنوعات کی فروخت اور منافع کی طرح بنیادی کارپوریٹ مقاصد میں اہمیت حاصل ہے ۔کام کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی، بہترین صنعتی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے صحت اور حفاظت کے مسلمہ معیارات پر عمل درآمد پی ایس او کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ پی ایس او ان اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور معیار سے متعلق مقاصد مقرر کرتے ہوئے، قابل پیمائش اہداف ، آڈٹ کے ذریعے پراسیس کی مانیٹرنگ اور پیمائش کے ذریعے اس نظام کو مسلسل بہتر بنایا جاتا ہے جبکہ کارکردگی کے جائزے اور درستگی اور بچاؤ کی پیش بندی کے ذریعے صحت حفاظت اور ماحول کے زریں اصولوں کی موثر پاسداری کی جاتی ہے۔

سی این جی تکنیکی تربیت کے سیمینار

پی ایس او کے مطابق تما م حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا پیشگی تدارک ممکن ہے اسی لیے پی ایس او کے امور میں ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ کے اصولوں کی پاسداری کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ پی ایس او کے سی این جی اسٹیشنز پر حادثات کے امکانات کے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سیفٹی سے متعلق تکنیکی معلومات کی فراہمی کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس او کے طریقہ کار اورعملی اقدامات میں سیفٹی سے متعلق ویژن پر عمل درآمد کے لیے ڈویژنل انجینئرز، پی ایس او سی این جی آپریٹرز، تکنیکی عملے، اسٹیشن کے مالکان کے لیے گزشتہ پانچ سال سے سالانہ بنیادوں پر تربیتی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔

ایل پی جی پلانٹس پر ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ سے متعلق خصوص دن کا انعقاد

پاکستان اسٹیٹ آئل حفاظتی اصولوں کی پاسداری کے لیے اقدامات کو سرمایہ کاری سے تعبیر کرتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمارے کاروبارکو طویل مدتی کامیابی حاصل ہوگی ساتھ ہی شیئرہولڈرز اور کاروباری شراکت داروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ہم اسے ’’مشترکہ فوائد کی تشکیل‘‘ کہتے ہیں۔ یہ محض ایک رفاحی یا شمولیت بڑھانے کا اقدام ہی نہیں بلکہ پی ایس او کی کاروباری حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے۔ پی ایس او کے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوشن مراکز میں ایل پی جی کی محفوظ ہینڈلنگ سے متعلق آگہی کے فروغ کے لیے ہیلتھ، سیفٹی انوائرنمنٹ کے خصوصی دن منعقد کیے جاتے ہیں ۔ ان سرگرمیوں کا انعقاد پی ایس او کے کورنگی کراچی، لاہور، اکوڑہ خٹک اور دھرنال کے پلانٹس پر سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ ڈے کی سرگرمیوں میں پلانٹ کے اسٹاف کے ساتھ متعلقہ علاقے یا ریجن کے ڈسٹری بیوٹرز اور ان کا اسٹاف بھی شرکت کرتا ہے۔ اس دن ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ کے اصولوں کی پاسداری کے لیے اقدامات وضع کرنے سے اور ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ کی اہمیت متعلق جامع لیکچر کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ سے متعلق خصوصی ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں اور سلنڈرز کی حفاظت سے متعلق پریزنٹیشن اس دن کی چیدہ سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ایچ ایس ای ڈے کے اختتام پر ایک ہنگامی مشق بھی ہر پلانٹ پر منعقد کی جاتی ہے۔ 

ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ سے متعلق خصوصی دن کا انعقاد پی ایس او کے پارٹرنز اور ملازمین میں حفاظتی اصولوں کی آگہی کے فروغ سے متعلق پی ایس او کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ایل پی جی کے کاروبار کو محفوظ کاروبار بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ پی ایس او کی اس سرگرمی کو بے حد پذیرائی ملتی ہے اور شرکاء کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

MSDS - LPG