• پی ایس او ملک میں جیٹروفا کی تشہیر کے لیے پرجوش سرگرمیوں میں مصروف ہے جن میں وفاقی و صوبائی وزارتوں، مسلح افواج اور وفاقی او رصوبائی حکومتوں کے سینئر حکام، وزرا، اے ای ڈی بی، پی اے آر سی، ایف ایس سی اینڈ آر، سمیڈا جیسے اداروں کو دی جانے والی پریزنٹیشن، ریسرچ رپورٹ کی فراہمی اور خط وکتابت شامل ہے۔ پی ایس او جیٹروفا کی تشہیر ، تحقیقی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں سے متعلق سیمیناروں میں بھرپور طریقے سے شرکت کرتی ہے۔
  • پی ایس او کا بائیو ڈیزل اقدام لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے عنوان سے ہونے والی کارپوریٹ سمٹ کے لیے بطور کیس اسٹڈی منتخب کیا گیا
  • متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ( اے ای ڈی بی) نے پی ایس او کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے بائیو ڈیزل ایڈوائزری کمیٹی کا فوکل ممبر مقرر کیا یہ کمیٹی نیشنل بائیو ڈیزل پروگرام کے روڈ میپ پر کام کررہی ہے۔ 
  • پی ایس او بلوچستان میں بائیو ڈیزل متعارف کرانے کے لیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی مدد کررہی ہے اس مقصد کے لیے بلوچستان کی وزارت زراعت اور پی ایس او پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بلوچستان میں بائیو ڈیزل کے فروغ کے لیے مشاورت فراہم کررہی ہے۔ 
  • اس مشترکہ ٹیم نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں جیٹروفا کی آزمائشی کاشت کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ 
  • پی ایس او کا بائیو ڈیزل اقدام مختلف سیمیناروں میں پیش کیا گیا جس کو عوام اور پیشہ ور ماہرین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔

کتابچے

انگریزی کا کتابچہ
اردو کا کتابچہ
سندھی کا کتا

پریزنٹیشن

متبادل توانائی۔ بائیو ڈیزل

پاکستان میں جیٹروفا کی کاشت (میڈیا کی جھلکیاں)

لنک : ویڈیو نمبر ایک
لنک: ویڈیو نمبر دو

آئی سی اے ای پی کے تحت متبادل توانائی کے موضوع پر منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں پی ایس او کی شرکت 

یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد میں پی ایس او کی نمائن

ایگری کلچر ریفارم موومنٹ میں پی ایس او کی نمائن

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان میں پی ایس او کی نمائن