بائیو ڈیزل کیا ہے؟

بائیو ڈیزل ، پیٹرول ڈیزل کا ایک قابل تجدید اور ماحول دوست متبادل ہے۔ یہ خوردنی اور غیرخوردنی تیل اور حیاتیاتی چکنائی سے تیار کیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر بائیو ڈیزل کا آمیزہ ڈیزل انجن میں کسی ترمیم کے بغیر ہی استعمال کیا جاسکتاہے ۔

بائیو ڈیزل کے ذرائع:

خوردنی تیل کے ذرائع غیر خوردنی تیل کے ذرائع
سورج مکھی سکھ چین( پونو گیمیا)
سویا بین جوجوبا
مکئی کاسٹرو
سرسوں کے بیج جیٹروفا
دیگر دیگر

پی ایس او کا آغاز:

پی ایس او کا نصب العین حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والے پیٹرو ڈیزل(8ملین ٹن) میں بائیو ڈیزل کی 10فیصد آمیزش پر عمل درآمدمیں متحرک کردار ادا کرنا ہے۔ حکومتی ہدایت کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والے ڈیزل اور فرنس آئل (0.8ملین ٹن ڈیزل اور 0.72ملین ٹن فرنس آئل) کا 10فیصد بائیو ڈیزل پر منتقل کردیا جائے۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 1.06ملین ایکڑ اراضی درکار ہوگی۔

پی ایس او کا نصب العین:

  • پاکستان کی بنجر اور فالتو زمین کا استعمال
  • خوردنی فصلوں کے ساتھ مسابقت سے اجتناب
  • غیرخوردنی بیجوں کا بطور فیڈ اسٹاک استعمال
  • کم پانی استعمال کرنے والے پودوں کا انتخاب
  • نامیاتی کھاد کا استعمال کرتے ہوئے کیمیکل کے استعمال کو محدود کر

جیٹروفا کرکیس ۔ بائیوڈیزل کے حصول کا بہترین ذریعہ

پی ایس او نے بائیو ڈیزل کے ممکنہ حصول کے لیے جیٹروفا کرکیس جیسے پودے کا انتخاب اس کی منفرد خصوصیات کی بنا پر کیا ہے

جیٹروفاکرکیس کیوں؟

  • غیرخوردنی پودا ہے
  • آسانی سے اگنے اور تیزی سے بڑھنے والا پودا ہے جسے پانی کی کم مقدار درکار ہے
  • اس کا بیج 32سے 35فیصد تیل کا حامل ہوتا ہے
  • نائیٹروجن سے بھرپورہونے کی وجہ سے اس کے بیج سے تیار شدہ کیک بہترین نامیاتی کھاد کے حصول کا ذریعہ ہے
  • اس پودے کے مختلف حصے طبی افادیت کے حامل ہیں
  • یہ پودا خراب مٹی میں بھی نمو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، خشک ہو ااور کھارے علاقوں میں بھی کاشت کیا جاسکتا ہے
  • یہ پودا سخت گرم موسم کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے اور گرم علاقوں میں بہتر نمو پاتا ہے
  • پودے کے لیے پانی کی کم مقدار درکار ہوتی ہے
  • یہ ایک ماحول دوست پودا ہے جو دیگر پودوں کی طرح جیٹروفا بھی فضا سے کاربن کاخاتمہ کرتا ہے ، کاربن کو لکڑی کے ریشوں میں محفوظ کرکے مٹی میں کاربن کی مقدار کو بہتر بناتا ہے۔ بعض ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق جیٹروفا کا پودا ایک سال میں ماحول سے 8کلوگرام تک کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتا ہے۔
  • پیٹروکیمکل کے مقابلے میں زیادہ بہتر طبعیاتی اور کیمیائی خصوصیات کا حامل ہے۔ جیٹروفا کے تیل میں دیگر اقسام کے تیل کے مقابلے میں کیٹین (روغنی مادے) کی مقدار بھی زیادہ (51)ہوتی ہے اس کے مقابلے میں ڈیزل میں روغنی مادے کیٹین کی مقدار 46سے 50تک ہوتی ہے اس خصوصیت کی بنا پر جیٹروفا ڈیزل کا بہترین متبادل ہوتا ہے اور مخصوص مقدا ر میں آمیزش کے ساتھ استعمال کے لیے انجن میں کسی ترمیم کی بھی ضرورت نہیں ہوتی