پاکستان سٹیٹ آئل نے بحریہ آرچڑڈ لاہور میں ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا

Date: 2019-09-13
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ُپاکستان سٹیٹ آئل ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے۔ پی ایس او کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جہانگیر علی شاہ نے جدید ٹیکنالوجی سے ٓراستہ بحریہ آرچڑڈ پیٹرول سٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمپنی کا سٹاف، اعلیٰ عہدیداران اور فلنگ سٹیشن کا عملہ بھی موجود تھا۔

فلنگ سٹیشن صارفین کیلئے سہولت کا باعث بنے گا جہاں ناصرف صارفین اعلیٰ اور میعاری پٹرولیم مصنوعات حاصل کر سکیں گے بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی سٹاپ شاپ سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پی ایس او پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جوبحریہ آرچڑ لاہور میں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔یہ سٹیشن علاقے میں عام صارفین کے علاوہ مصروف ترین رائیونڈ روڈ سے گزرنے والے صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا.

اس موقع پر پی ایس او کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جہانگیر علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ" ہم اپنے صارفین کے اطمنان کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک نئی آؤٹ لیٹ کا افتتاح اس با ت کا اعادہ کرتا ہے کہ پی ایس او عوام کے ساتھ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے میعاری پٹرولیم مصنوعات اورخدمات انکی پہنچ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ " "پی ایس او کے پاس پاکستان میں پٹرول سٹیشنز کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ ملک بھر میں کمپنی کے 3487 ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں جو کراچی سے لے کر گلگت تک صارفین کو بہترین طریقے سے خدمات فراہم کر رہا ہے ۔" جہانگیر علی شاہ نے ان ٹیموں کی تعریف بھی کی جنہوں نے اس پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے اس کو ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا۔