پی ایس او کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا

Date: 2019-08-19
وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مشن کے تحت پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پرپاکستان ا سٹیٹ آئل کی جانب سے صاف اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس حوالے سے ملک بھر میں پی ایس او کی مختلف لوکیشنز پر شجرکاری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس او کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جہانگیر علی شاہ نے کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ بشمول ڈی ایم ڈی فنانس اینڈ سی ایف او یعقوب ستار، سینئیرجنرل مینیجر مارکیٹنگ شہریار عمر، جنرل مینیجرز ر یٹیل، آپریشنز، ایڈمنسٹریشن اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ کمپنی ہیڈکواٹر، پی ایس او ہاؤس اور کراچی میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر درخت لگائے۔ کمپنی کی تما م سائٹس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف ریٹیل آؤٹ لیٹس، ڈپوز اور ڈویژنل دفاتر میں ایک ہزار کے قریب درخت لگائے گئے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے پی ایس او کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جہانگیر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کے تحت پاکستان بھر میں ہمارے تمام آپریشنل ایریاز میں مزید شجرکاری کی جائے گی۔ شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آسان ترین راستہ ہے اور پاکستان ا سٹیٹ آئل ملک کو سرسبز پاکستان بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس او ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ماحول دوست پائیدار ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ اس وژن کے تحت ملک بھر میں پی ایس او کی تنصیبات پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جہاں گذشتہ 60دنوں میں 5000سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں اور یہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پی ایس او نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کمپنی مشن کے طور پر جاری رکھی جائے او رکمپنی کے تمام ملازمین اس میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔