پاکستان کا اکہترواں یوم آزادی پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں شایانِ شان طریقے سے منایا گیا ۔

Date: 2018-08-14
پاکستان کا اکہترواں یوم آزادی پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں شایانِ شان طریقے سے منایا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او شیخ عمران الحق نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر شیخ عمران الحق نے پی ایس او ہاؤس کے احاطے میں پودابھی لگایا۔ تقریب میں کمپنی کی انتظامیہ اور عملہ نے بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے بھر پور شرکت کی۔