پی ایس او بلاک کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی 10 ملین روپے کی مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا ہے تعلیم ایک ایسا عمل ہے جو ہماری قوم کے مستقبل کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چیئرمین پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ
مزید پڑھیں
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے بعد از ٹیکس منافع 4.2 ارب روپے حاصل کیا ہے۔ یہ اعلان بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کے دوران کیا گیا جو 30 ستمبر 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پی ایس او ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں
پی ایس او اس وقت بھی قوم کا قابل اعتماد ایندھن فراہم کرنے والا ادارہ ہے ۔ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کا اجلاس سے خطاب کراچی ۔
مزید پڑھیں
پاکستان کا اکہترواں یوم آزادی پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں شایانِ شان طریقے سے منایا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او شیخ عمران الحق نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر شیخ عمران الحق نے پی ایس او ہاؤس کے احاطے میں پودابھی لگایا۔ تقریب میں کمپنی کی انتظامیہ اور عملہ نے بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے بھر پور شرکت کی۔
مزید پڑھیں
کراچی میں واقع پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ہیڈکوارٹر کمپنی کے مالک اور قومی پرچم سے محبت کے اظہار کے طور پر سبز رنگوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ اس خوبصورت عمارت کی خصوصی تزئین و آرائش ہر سال یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
ملک کی صف اول کی توانائی کمپنی ،پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس11اگست 2018کو پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوا جس میں30 جون 2018کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
ملک کی سب سے بڑی اور قابل بھروسا آئل مارکیٹنگ کمپنی ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاک وہیلز کی جانب سے کار اور بائیک کیٹیگری میں دو ’پیپلز چوائس ایوارڈز ‘ اپنے نام کرلیے ہیں۔ یہ ایوارڈز پاک وہیلز آٹو موبیل انڈسٹری سروے رپورٹ 2017کی بنیاد پر دیے گئے جس کے لیے آٹو موبیل ویب سائٹ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سروے میں بائیکس کا ایک مکمل سیکشن شامل کیا گیا تھا تاکہ انڈسٹری اور تازہ ترین رجحانات کی درست اور مکمل تصویر پیش کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پیٹرول RON 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دے دی ہے۔ RON 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے۔ اعلیٰ درجے کا RON فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔چونکہ RON 97 انجن کو صاف ستھرا رکھتا ہے ، لہٰذایہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحول پر کم اثر انداز ہوتا ہے۔ نئی مصنوعات کے دیگر فوائد میں بہتر مائلیج اورانجن کارکردگی کے علاوہ صارفین کے لیے بہترین ڈرائیونگ کا تجربہ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں

آرکائیوز

وضاحتیں
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے جیٹ فیول سے متعلق ایک خبر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا. pdf
پی ایس او ترجمان نے شہری انتظامیہ کے اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔ pdf
92 نیوز کے پروگرام میں پی ایس او اور اس کی سینئر انتظامیہ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید pdf
کراچی (28ستمبر 2018) پاکستان اسٹیٹ آئل نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں شائع ہونے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے pdf
کراچی (پریس ریلیز) پاکستان اسٹیٹ آئل نے روزنامہ خبریں کے ملتان ایڈیشن سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کردی۔ pdf
پاکستان اسٹیٹ آئل نے 31اگست کو نشر ہونے والے بول نیوز کے پروگرام میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ pdf
کراچی (پریس ریلیز) پاکستان اسٹیٹ آئل نے روزنامہ خبریں کے ملتان ایڈیشن سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کردی۔‎ pdf
کراچی (28ستمبر 2018) پاکستان اسٹیٹ آئل نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں شائع ہونے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ pdf