جناب عاصم اقبال

رکن

جناب عاصم اقبال پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے کا 28 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے جس میں پالیسی کی تشکیل اور اطلاق جیسے امور شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے صوبائی سطح پر ورلڈ بینک فنڈڈ پروگرام کی سربراہی کی اور بطور ایک انجینیئر پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا۔ اس وقت وہ ایڈیشنل سیکریٹری، پاور ڈویژن، وزارت توانائی کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔ قبل ازیں، وہ سیکریٹری برائے حکومت پنجاب اور بلوچستان کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک انجینیئرنگ، معاشیات اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی۔