پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) ملک کی سب سے بڑی انر جی کمپنی ہے اور اس وقت مختلفپیٹرولیم پروڈکٹس بشمول موٹر گیسو لین (Mogas)، ہائی اسپیڈ ڈیزل(HSD)، فرنس آئل(FO) ،جیٹ فیول(JP-1)، کیروسین، سی این جی،ایل پی جی، پیٹرو کیمیکلز اور لبریکنٹس کی مارکیٹنگ اوراور تقسیم کا کام انجام دے رہی ہے۔ ان مصنوعات کے علاوہ ہم صارفین کی طلب کی بنیاد پر دیگر مصنوعات بھی در آمد کرتے ہیں۔ پی ایس او جو ملک میں توانائی کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے، ایل این جی کو بجلی کی پیداوار اور دیگر شعبوں میں بطور ایندھن استعمال کرنے سے اس کمپنی کے کاروبار کو وسعت ملی ہے۔
پی ایس او کے کاروباری پہلوؤں کا مختصر جائزہ ذیل میں پیش کیا جارہا ہے:
ملک بھر میں پی ایس ا و کے 3,689 آؤٹ لِٹس کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک موجود ہے ،جس میں سے 3,500 ریٹیل سیکٹر کے لئے ہیں جبکہ189آؤٹ لِٹس ہمارے بلک کسٹمرز کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
Read Moreآٹو موٹیو سیکٹر موٹر گیسو لین( Mogas) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل( HSD)کے اہم کنزیومرز ہیں جبکہ فرنس آئل(FO) پاور پلانٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Read Moreپی ایس اوکے پاس آئل ذخیرہ کرنے کے لئے سب سے زیادہ گنجائش ہے ۔کمپنی کا انفرا اسٹرکچر کراچی سے گلگت تک پھیلا ہوا ہے۔
Read Moreپی ایس او اپنی پیٹرولیم مصنو عات کی نقل و حمل کے لئے تین طریقے استعمال کرتی ہے۔جس میں ٹینک لاریز( روڈ)، ٹینک ویگنز(ریلویز) اور پائپ لائنز شامل ہیں۔
Read Moreپی ایس او لبریکنٹس کے میدان میں مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہم مختلف مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے کئی سیکٹرز بشمول آٹو موٹیو ، ہائی اسٹریٹ اور انڈسٹریل کنزیومرز کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
Read More