پی ایس او کوایک جدید اور متحرک انرجی کمپنی کی حیثیت سے قائم رکھتے ہوئے صارفین کو سہولیات فراہم کرنا۔
ہم صارفین کو اعلیٰ ترین پیٹرولیم مصنوعات اور سروسز فراہم کرکے انرجی کمپنیوں میں سبقت لے جانے کے لئے پُر عزم ہیں،
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنی بنیادی سرگرمیوں میں معیار کے حوالے سے صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے جذبے کے ساتھ مارکیٹ میں برتری حاصل کریں ۔ہماری اولین ترجیح اپنی برتری برقرار رکھنا ہے۔
ہم ٹیم ورک کے ذریعے اجتماعی اور انفرادی مقاصد حاصل کرنے کے لئے سر گرم ہیں۔یہ بات ادارے میں موثر ابلاغ کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے۔
ہم ملازمت کے مساوی مواقع مہیا کرتے ہیں اور ملک بھر سے بہترین لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔ہم انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انفرادی کارکردگی اور شراکت کو ہمارے اعزاز اور ستائش کے ذریعے سراہا جاتا ہے۔
ہم ہر کام اور فیصلے میں اپنی اقدار اور کاروباری اخلاقی اصولوں کی بالا دستی قائم رکھتے ہیں۔پیشہ ورانہ اور ذاتی ایمانداری، لگن اور پختہ عزم ہماری کامیابی کی مثال ہیں۔اخلاقی اقدار اور ملازمین کا احترام ،کمیو نیٹیز اور ماحول ، شفاف کاروباری طرزِ عمل پر مبنی ہیں۔
ہم نئی مصنوعات اور طریقہء کار اور پہلے سے موجود مصنوعات میں مسلسل بہتری کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ہم تمام حصص یافتگان کی جانب سے تخلیقی خیالات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ہم اندرونی اور بیرونی طور پر صحت، تحفظ اور صاف ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔ہم کمیونیٹیز کی ترقی پر بھر پور توجہ دیتے ہیں اور معاشرے کی بہتری کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔