یعقوب ستار
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف فنانشل آفیسر

یعقوب ستار پیشے کے لحاظ سے فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور 29سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یعقوب ستار فیلو کاسٹ اینڈ منجمنٹ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ سال 2005میں چیف فنانشل آفیسر کے طور پر پاکستان اسٹیٹ آئل سے وابستہ ہونے سے قبل وہ 17سال تک اینگرو کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ میں مختلف عہدوں پر فرائض انجام دیے رہے ہیں انہوں نے 2013میں ایشیا پیٹرولیم میں شمولیت اختیار کی اور منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) اور پروفیشنل اکاؤنٹنٹ ان بزنس (پی اے آئی بی) کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی مختلف کمیٹیوں میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیئریئر کا آغاز 1981میں اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں شمولیت سے کیا جہاں انہوں نے آڈٹ اینڈ فنانس سے متعلق چار سالہ تربیت مکمل کی اس کے بعد چند سال کے لیے سعودی عرب میں بھی خدمات انجام دیں۔