پی ایس او اسٹیشن فائنڈر

اپنے ریٹیل صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں آسانی کے ساتھ نزدیکی پی ایس او اسٹیشن کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے ذریعے پی ایس او نے اسٹیشن فائنڈر ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپلی کیشن گوگل پلے پر پی ایس او اسٹیشن فائنڈر کے نام سے دستیاب ہے یہ ایک جی پی ایس پر مبنی سروس ہے جس میں رئیل ٹائم نقشوں کی مدد سے نزدیکی اسٹیشن کا محل وقوع اور اسٹیشن تک پہنچنے کے راستے کے ساتھ اسٹیشن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ایپلی کیشن کی مدد سے مطلوبہ اسٹیشن پر فروخت ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر سہولتوں سمیت نان فیول ریٹیل سروسز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پی ایس او اسٹیشن فائنڈر نہ صرف اسٹیشن کا محل وقوع فراہم کرتا ہے بلکہ اسٹیشن تک آسانی کے ساتھ پہنچنے کے لیے ڈرائیونگ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود ایڈوانس فلٹرنگ سسٹم اسٹیشن پر دستیاب ویلیو ایڈڈ سہولتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے جو درج ذیل ہیں:

  • بزنس سینٹر
  • ریسٹورانٹ
  • کار واش
  • تیز رفتار آئل چینج
  • ڈیزل
  • ٹائر شاپ
  • اے ٹی ایم