ایندھن کی خوردہ سطح پر فروخت پی ایس او کے بنیادی کاروبار میں سے ایک ہے۔ اعلیٰ معیار کی حامل برانڈز Altron Premium, Altronاور Action+ Dieselکے ساتھ پی ایس او کی ریٹیل ٹیم ملک میں گاڑیوں اور زرعی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل رہتی ہے۔ ملک گیر سطح پر 3500 سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے پی ایس او روزانہ 30لاکھ خوردہ صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ پی ایس او کی ریٹیل ٹیم کمپنی کے زیر ملکیت اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں سے آراستہ 26 ریٹیل آؤٹ لیٹس بھی عمدگی کے ساتھ چلارہی ہے۔ 
 

پی ایس او کا ریٹیل ڈپارٹمنٹ ملک گیر سطح پر 14 ڈویژنل دفاتر پر مشتمل ہے۔ تمام ڈویژنل دفاتر جدید انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سافٹ ویئر SAPکے ذریعے ہیڈ آفس سے منسلک ہیں۔ پی ایس او کا ریٹیل ڈپارٹمنٹ پی ایس او کے اسٹیشنز پر آپ کا خیال رکھنے اور بے مثال خدمات کی فراہمی کے لیے ہر پل جدوجہد میں مصروف رہتا ہے۔
 

ہم اعلیٰ معیار کے کفایت بخش ایندھن کی فراہمی کے ذریعے اپنے معزز صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔توانائی کی بچت کرنے والی ہماری مصنوعات گاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ڈرائیونگ کا اعلیٰ تجربہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ ہماری فیول رینج احتیاط کے ساتھ تیار اور جانچ کی گئی ہیں تاکہ بغیر اضافی قیمت آپ کو ایندھن کی بچت میں مددملے اور آپ کی گاڑی کے انجن کی صفائی کرکے انجن کی کارکردگی بڑھائی جاسکے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صرف اعلیٰ معیار کا حامل ایندھن ہی آپ کی گاڑی کے انجن تک پہنچ سکے۔ 
 

ہماری بنیادی توجہ صارفین کے مکمل اطمینان پر مرکوز ہونے کی وجہ سے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صارف ایک خوش کن احساس کے ساتھ ہمارے اسٹیشنز سے روانہ ہو۔ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھنے اور ایندھن یا بلا ایندھن خدمات کو صارفین کے لیے اور بھی زیادہ کارآمد بناکر ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ہماری شاپ اسٹاپس اور دیگر غیرایندھن ریٹیل خدمات آپ کو آسانی کے ساتھ متعدد مصنوعات کی خریداری کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ 
 

ریٹیل بزنس ٹیم ریٹیل آؤٹ لیٹس پر حفاظتی اقدامات کے اعلیٰ معیارات کی پاسداری کو بھی یقینی بناتی ہے۔ مصنوعات کے معیار اور مقدار کو حد درجہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اپنے معزز صارفین کی ضرورت درست پراڈکٹ اور درست مقدار کے ساتھ پوری کی جائے ۔
 

پی ایس او کے ساتھ کاروباری شراکت:

پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او خواہش مند افراد، پروپرائٹرز، کمپنیوں اور انٹرپرائزز کو کاروبار ی مواقع فراہم کرنے پر کاربند ہے۔ اپنی مصنوعات کے اعلیٰ معیار، مارکیٹ میں قائدانہ کردار اور وسیع ریٹیل نیٹ ورک کی بدولت پی ایس او کے ساتھ کاروباری شراکت آپ کے کاروبار کے لیے نمایاں ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔ ہم وقتاً فوقتاً متعدد مارکیٹنگ اقدامات ، کسٹمرز پروموشن اور صارفین کے لیے فائدہ مند سرگرمیوں کے ذریعے صارفین کو راغب کرکے آپ کے منافع کی شرح بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ کاروباری شراکت کے خواہش مند اور مالی طور پر مستحکم پارٹیاں جو اپنے کاروبار اخلاقی اصولوں کے مطابق آزادانہ طریقے سے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔