پی ایس او اپنے قیام سے ہی ملک کی آئل انڈسٹری میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ اپنے آئل ٹرمینل اور اسٹوریج ڈپوز کے مربوط نیٹ ورک کے زریعے کراچی سے خیبر تک بلا تعطل ایندھن کی چوبیس گھنٹے سپلائی پی ایس او کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ موٹرگیسولین، فرنس آئل ، ڈیزل ، جیٹ فیول وغیرہ کی فروخت کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی ملک میں پیٹروکیمیکلز کی طلب پوری کرنے کے لیے بھی پختہ عزم کی حامل اور صارفین میں ایک قابل اعتماد، باکفایت اور اعلیٰ معیار کے کیمیکل سپلائر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ 

کمپنی مارکیٹ میں ٹینک لاریوں اور ڈرموں کے زریعے درآمد شدہ اور مقامی سطح پر تیار کردہ کیمیکل فراہم کرتی ہے۔ اپنے ہر طرح کے صارفین بشمول آٹو موٹیو، ہائی اسٹریٹ اور صنعتی صارفین کی لبریکنٹس کی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی حامل مصنوعات کے ذریعے قومی طلب پوری کرنے کے لیے پی ایس او نے کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک جدید لبریکنٹ مینوفیکچرنگ ٹرمینل تعمیر کیا ہے۔ 

لبریکنٹس کی حفاظتی خصوصیات:

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے جعلی مصنوعات کی روک تھام کے لیے سیکیوریٹی فیچر کے طور پر جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل اینٹی کاؤنٹر فٹ سلوشن متعارف کراکے ایک بار پھر اپنی سبقت کو آگے بڑھایا ہے۔ اس اینٹی کاؤنٹرفٹ سلوشن کو خفیہ کوڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو لبریکنٹ کے ہر ریٹیل پیک پر موجود ہے۔ پی ایس او لبریکنٹس کی چھوٹی پیکنگ کے لیے اس طرز کا سیکیوریٹی فیچر متعارف کرانے والا واحد ادارہ ہے ۔ یہ کوڈ 16ہندسوں پر مشتمل ایک ’’خفیہ کوڈ‘‘لیبل کے پچھلے حصے پر طبع کیا جاتا ہے جبکہ لیبل کے اگلے حصے پر بھی محفوظ کوڈ کا نشان طبع ہوتا ہے۔ ایس اس او کی اعلیٰ معیار کی اصل مصنوعات کی تصدیق کے لیے لیبل پر درج خفیہ کوڈ اوپری سطح کھرچ کر دیکھا جاسکتا ہے اس کوڈ کو 5454پر ایس ایم ایس کرنے سے تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس بات کی تصدیق کی جائیگی کہ مذکورہ لبریکنٹ پی ایس او کی اعلیٰ معیار کی پراڈکٹ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین اس بات کا اطمینان کرسکتے ہیں کہ جوہ پراڈکٹ انہوں نے خریدی وہ پی ایس او کا ہی لبریکنٹ ہے۔ 

ایکٹیو انٹیلی جنس (اے آئی) فارمولا:

نئی اختراعات کو پہلے اختیار کرنے کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پی ایس او نے اپنی رینج میں اضافہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی پسنجر کاروں کے لیے موٹر آئل CARIENTموٹر آئلزمتعارف کرایا ہے۔ CARIENTموٹر آئلز نئے ایکٹیو انٹیلی جنس (اے آئی) فارمولا کے ساتھ دستیاب ہیں۔ جب بھی گاڑیوں کا انجن ایک طویل عرصے کے لیے بند کیا جاتا ہے عام لبریکنٹس انجن کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں اس طرح ان گاڑیوں کو طویل وقفے کے بعد اسٹارٹ کیے جانے میں ٹوٹ پھوٹ اور نقصان پہنچنے کے شدید خدشے کا سامنا ہوتا ہے۔ CARIENTموٹر آئلز ایکٹیو انٹیلی جنس (اے آئی) فارمولا کا حامل لبریکنٹ انجن بند ہونے کے باوجود انجن کے اندرونی حصوں پر ایک حفاظتی تہہ قائم کرتا ہے جو انجن کو اسٹارٹ کرتے وقت خشک ہونے سے بچاتی ہے ۔ اس طرح یہ فارمولا انجن میں ٹوٹ پھوٹ کے خدشات کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے ذہنی سکون کا بھی سبب بنتا ہے۔