قیمت کے لحاظ سے مناسب ہونے کی وجہ سے سی این جی اور ایل پی جی گاڑیوں کے لیے ایک مقبول ایندھن کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور بتدریج روایتی ایندھن کی جگہ لے رہے ہیں۔ سی این جی اور ایل پی جی سے متعلق وینچرز میں متحرک شرکت کے لیے پی ایس او نے 2006میں ’’گیسیز فیول‘‘ کا ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا ۔یہ شعبہ پرکشش اور اہمیت کے حامل سی این جی اور ایل پی جی کے موجودہ کاروبارکی دیکھ بھال کے ساتھ اس سے متعلقہ کاروباری پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ گیسوئز فیول ڈپارٹمنٹ چار ذیلی ڈویژنز پر مشتمل ہے جو کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد میں اپنے دفاتر کے ذریعے پورے پاکستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

پی ایس او کے گیس ایندھن کی تقسیم

پی ایس او کے چار ایل پی جی پلانٹس میں ذخیرہ کی مجموعی گنجائش 780میٹرک ٹن ہے جس میں لاہور، دھرنال اور اکوڑہ خٹک میں 180میٹرک ٹن کی بوٹلنگ کی سہولت شامل ہے جن کے ذریعے پی ایس او عام طبقے کے لیے موثر انداز میں ایل پی جی فراہم کررہا ہے۔ ہمارے ایل پی جی پلانٹس جدید الیکٹرانک سلنڈر فلنگ کی سہولت سے لیس ہیں جس کے ذریعے صارفین کو پوری مقدار میں ایل پی جی فراہم ہوتی ہے ۔ ایل پی جی کے باؤزر سے ڈی کینٹنگ اور فلنگ کے لیے بھی ایک مربوط نظام موجود ہے ۔ پی ایس او کے چاروں ایل پی جی پلانٹس، صحت، حفاظت اور ماحول کے تحفظ کے بین الاقوامی معیا رپر پورا اترتے ہیں اور ان پلانٹس کے لیے کوالٹی منجمنٹ سسٹم ISO:9001-2008 کی سند حاصل کی گئی ہے۔