پی ایس او گزشتہ 35سال سے قوم کی ایندھن سے متعلق ضروریات کامیابی کے ساتھ پوری کررہی ہے۔ پاکستان کی سرفہرست انرجی کمپنی کی شناخت کے ساتھ پی ایس او صنعتی شعبے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ پی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کے تمام اسٹریٹجک یونٹس کو ایندھن فراہم کرتا ہے جن میں آرمی، ریلوے اور پاور سیکٹر شامل ہیں۔ البتہ پی ایس او آج صنعتی شعبے کی ضرویات کو سمجھنے اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ سرگرم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پی ایس او کے بنیادی وظائف کی بھرپور انداز میں انجام دہی کے پس پشت جذبہ ہی صارفین کی ضرورتوں کو اطمینان بخش طریقے سے پورا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

کنزیومر بزنس ڈپارٹمنٹ (سی بی) کی ذمہ داری پاکستان بھر میں صنعتی صارفین اور پاور سیکٹر کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔ کنزیومر بزنس ساؤتھ، سینٹرل اور نارتھ ریجن کے لیے 7ڈویژنز پر مشتمل ہے جن میں انڈسٹریل سیکٹر کے لیے 7بزنس منیجر جبکہ سینٹرل ریجن کے پاور پراجیکٹس کے لیے خصوصی طور پر ایک بزنس منیجر کو خدمات کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ کنزیومر بزنس ڈپارٹمنٹ تقریبا تمام صنعتوں کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہا ہے

۔ اس ڈپارٹمنٹ کے بنیادی وظائف درج ذیل ہیں:

  1. جنرل ٹریڈ
  2. ڈیفنس
  3. پاکستان ریلویز
  4. پاور پراجیکٹس