ایوی ایشن

پی ایس او پاکستان کی سہرفہرست آئل مارکیٹنگ کمپنی اور قومی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ ہم اس وقت پاکستان میں ایوی ایشن فیول انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر کا درجہ رکھتے ہیں اور پاکستان کے 9ایئرپورٹ پر بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک میں ایندھن کی طلب پوری کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری مصنوعات اور خدمات کا اعلیٰ ترین معیار اور بہترین مقدار کی روایت ہمیشہ برقرار رہے۔

ہمار ایوی ایشن، میرین اور ایکسپورٹ ڈپارٹمنٹ فیول سیکٹر میں ہماری مہارت ہمارے پختہ عزم کی بہترین دلیل ہے۔ ہم گزشتہ تین دہائیوں سے ملکی و غیرملکی کمرشل ایئرلائنز، ملٹری اور جنرل ایوی ایشن کسٹمرز کو اعلیٰ معیار کی ایوی ایشن مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں ۔

پی ایس او کے ایوی ایشن کاروبار کی نمایاں خصوصیات:

  • جہازوں میں ایندھن بھرنے کے لیے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں وسیع نیٹ ورک اور ری فیولنگ سہولیات
  • تمام 9ایوی ایشن اسٹیشنز ISO 9001:2008 سرٹیفکیشن کے حامل ہیں
  • ایئرپورٹس پر باقاعدگی کے ساتھ حفاظتی تربیت اور مشقوں کا انعقاد
  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعین کردہ اصولوں کی مکمل پاسداری
  • ڈیفنس اسٹینڈرڈ 91-91اور ASTM D1655 کے مطابق جیٹ فیول (جیٹ اے ون) کی فراہمی

اعلیٰ معیار ، ہیلتھ ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ سے متعلق پی ایس او کا عزم

پی ایس او معیار سے متعلق عالمی معیارات کے مطابق صارفین کی توقعات کو پورا کررہی ہے اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے مصنوعات اور خدمات کے معیار کی مزید بہتری کا عمل بھی جاری ہے۔ صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ آڈٹ کیے جاتے ہیں اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقررہ اور ایئرٹوٹل انٹرنیشنل کوالٹی کنٹرول اور آپریشن مینوئل میں درج تمام حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں ایئرپورٹس پر حفاظتی تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

سیفٹی ڈیٹا شیٹ:

اسٹریٹجک شراکت داری:

ہماری ایئر ٹوٹل انٹرنیشنل (اے ٹی آئی فرانس) کے ساتھ تکنیکی اور اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے۔ سالانہ بنیادوں پر کیے جانے والے معائنہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم عالمی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔ایئر ٹوٹل انٹرنیشنل ایوی ایشن فیول کی ہینڈلنگ اور ڈسٹری بیوشن کے آپریشنز کے لیے ہمیں اپنی گلوبل مہارت اور معاونت فراہم کرتی ہے۔

ملک گیر نیٹ ورک:

پی ایس او کے پاس پاکستان کے 9ایئرپورٹس پر جہازوں میں ایندھن بھرنے کی سہولت موجود ہے :

  • ساؤتھ زون: کراچی، پسنی، تربت
  • سینٹرل زون: لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ
  • نارتھ زون: اسلام آباد، پشاور

ترسیل کے ذرائع:

  • ہائیڈرنٹ سسٹم
  • ری فیولرز

مصنوعات:

ہماری ایوی ایشن مصنوعات درج ذیل ہیں:

  • پی ایس او ڈیفنس اسٹینڈرڈ 91-91اور ASTM D1655 کے حالیہ پیمانے کے مطابق جیٹ فیول (جیٹ اے ون)فراہم کرتا ہے۔ یہ پیمانہ حالیہ جاری کردہ ایوی ایشن فیول کوالٹی ریکوائرمنٹس فار جوائنٹلی آپریٹڈ سسٹم میں مقرر کیے گئے ہیں جنہیں AFQRJOSیا جوائنٹ چیک لسٹبھی کہا جاتا ہے۔
  • BPTO 2380کمرشل ایوی ایشن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ٹربائن آئل ہے۔ یہ کاپر کے اثرات کوختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں دھاتوں کی جانب بڑھنے کی صلاحیت آکسیڈیشن کو محدود اور کیچڑ جمع ہونے کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔