بائیو ڈیزل ایک قابل تجدید، ماحول دوست اور پیٹرو دیزل کامتبادل ایندھن ہے۔ یہ جیٹرو فا کرکس نامی پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جو ایک تیل پیدا کرنے والا سخت بیج دار جنگلی پودا ہے جو سارا سال پھل دیتاہے۔ پاکستان کا ماحول اس پودے کی کاشت کے لیے سازگارہے اور اس پودے سے حاصل شدہ بائیو ڈیزل معاشی اور ماحولیاتی تحفظ کے لحاظ سے فائدہ مندہونے کے ساتھ مکینکل اور قومی سلامتی کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ 

پی ایس او کی توجہ اس پودے کو بطور فیڈ اسٹاک استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی وسیع اراضی کو کاشت بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ اقدام ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ قومی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ قومی بائیو ڈیزل پروگرام کے روڈ میپ پر عمل کے لیے تشکیل کردہ اے ای ڈی بی بائیو ڈیزل ایڈوائزری کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پی ایس او کو یقین ہے کہ ملک میں روڈ ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے کے لیے بائیو فیولز اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس کے استعمال سے آنے والے وقت میں کاربن کے اخراج کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید پڑھیں

پی ایس او کا توسیعی منصوبہ

پاکستان میں جیٹروفاکی کاشت کے توسیعی منصوبے کے تحت پورے پاکستان میں 3000 ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل سرحدی/بنجر زمین پر جیٹروفا کی کاشت کی گئی۔ یہ تصاویر پاکستان کے مختلف جیٹروفا فارمز کی ہیں جن میں PMY (کراچی) ، شجاعت فارم (مٹیاری) ، ویارو فارم (بلوچستان) الورہ فارم (نوری آباد) ، ٹنڈو آدم اور دیگر مقامات شامل ہیں۔