پی ایس او نے انجن کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست فیول RON 97 متعارف کراد یا

Date: 2018-05-28
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پیٹرول RON 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دے دی ہے۔ RON 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے۔ اعلیٰ درجے کا RON فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔چونکہ RON 97 انجن کو صاف ستھرا رکھتا ہے ، لہٰذایہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحول پر کم اثر انداز ہوتا ہے۔ نئی مصنوعات کے دیگر فوائد میں بہتر مائلیج اورانجن کارکردگی کے علاوہ صارفین کے لیے بہترین ڈرائیونگ کا تجربہ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے نومبر2016میں پہلی مرتبہ ملک میں اعلیٰ درجے کے ریسرچ اوکٹین نمبر (RON)والے فیول متعارف کرا کے حکومت پاکستان اور وزارتِ پیٹرولیم کے خواب کو تعبیر دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97 کے بارے میں ایم ڈی و سی ای او، پی ایس او شیخ عمران الحق نے کہا:

’’پاکستان اسٹیٹ آئل ملک کی سب سے قابل اعتماد آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے اور ہم نے یہ حیثیت اپنے صارفین کو مشکل ترین حالات میں بہترین خدمات کی فراہمی کے ذریعے حاصل کی ہے۔آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97 کا اجراء دو ر حاضر کے عالمی معیارات کے عین مطابق صارفین کو اعلیٰ معیار کی فیول مصنوعات کی فراہمی کے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ‘‘

’’موجودہ دور کی گاڑیوں کی بدلتی ہوئی فیول ضروریات پوری کرنے کے علاوہ RONفیول مصنوعات ماحولیاتی طور پر ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کرکے ماحول دوست پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پوراکریں گی۔ ماحول کے تحفظ کے علاوہ صاف ستھرے فیولز انجن کو بھی صاف ستھرا رکھتے ہیں جس سے انجن کی دیکھ بھال کے اخراجات میں واضح کمی ہوگی۔‘‘

فیول کے معیار میں بہتری اور ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنا پی ایس او کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں جو کمپنی موثر طور پر انجام دے رہی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل صارفین کو فیولنگ کا بہترین تجربہ فراہم کرنے اور تمام مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے مکمل عزم کا اظہار کرتی ہے۔

RON 97 فیول مصنوعات اس وقت ملک بھر کے منتخب پی ایس او آوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔