بہبود ایسوسی ایشن نے اپنے طلباء کے لئے جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا

Date: 2018-02-07
ایم ڈی اور سی ای او ، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ جناب شیخ عمران الحق نے مورخہ 1فروری 2018کو ایک تقریب میں 2017میں میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے بہبود ایجوکیشن سسٹم کے ذہین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کئے ۔ اس تقسیم انعامات کی تقریب میں چےئر پرسن بہبود ایسوسی ایشن محترمہ بشریٰ کوثر بھی موجود تھیں ۔ بہبود ایجوکیشن سسٹم نے یہ تقریب کراچی میں اپنے کلفٹن سینٹر میں منعقد کی تھی ۔ ایم ڈی،پی ایس او جناب شیخ عمران الحق نے بہبود ایجوکیشن سسٹم کی سائنس فےئر کا بھی افتتاح کیا جہاں مختلف گریڈس کے طلباء نے اپنے پراجیکٹس دکھائے ۔

بہبود ایجوکیشن سسٹم کے تحت اس وقت کراچی میں چار اسکول چل رہے ہیں ۔ جن میں بہبود ایجوکیشن سسٹم کراچی کے کلفٹن اور کالا پل کیمپس میں کام کرنے والے چار پرائمری اور تین سیکنڈری یونٹس شامل ہیں ۔ یہ اسکولز کچی آبادیوں مکے نزدیک قائم کئے گئے ہیں تاکہ ان علاقوں کے مستحق اور نادار طلباء کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ صرف 2017میں ہی 5000سے زائد طلباء نے بہبود ایجوکیشن سسٹم سے استفادہ کیا ہے۔ بہبود ایجوکیشن سسٹم کے ذہین طلباء سائنس اور آرٹس کے شعبہ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے لیڈنگ کالجز اور جامعات میں بھی انرولڈ ہیں ۔

بہبود ایجوکیشن سسٹم بہبود ایسو سی ایشن کا حصہ ہے اور معاشرے کے نادار طبقے کو مفت معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے ۔ بہبود ایسو سی ایشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا عزم معیاری تعلیم ، سبسڈائزڈ ہیلتھ کےئر سہولیات ، آمدنی بڑھانے کے لئے اسکلز ٹریننگ ، پریشان افراد کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کی نشونما کے ذریعے غیر مراعات یافتہ طبقوں کو خودمختار بنانا ہے ۔