گومل زم ڈیم جیپ ریس ۔ پاکستان موٹر ریلی میں پی ایس او کی ٹیم کی فتح

thumb

thumb

thumb

thumb

Date: 2017-11-07
گومل زم ڈیم جیپ ریس ۔ پاکستان موٹر ریلی میں پی ایس او کی ٹیم کی فتح


پاکستان کی سرفہرست آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او نے ملک میں موٹر اسپورٹس کی سرپرستی اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موٹر اسپورٹس کے ایک اور پرجوش مقابلے’پاکستان موٹر ریلی‘ کو سپانسر کیا جس کا انعقاد پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان آرمی کے تحت 21اکتوبر 2017کو کیا گیا۔ پی ایس او نے ریلی میں شرکت کرنے والی تمام گاڑیوں کے لیے اپنے اعلیٰ معیار کے حامل فیول برانڈ Altron X ہائی پرفارمنس اور ایکشن پلس ڈیزل فراہم کیے۔ ریلی خنجراب کے پہاڑوں سے شروع ہوکر پورا ملک عبور کرتے ہوئے گوادر کے ساحل پر ختم ہوئی۔

پاکستان موٹر ریلی پاکستان آرمی کا ایک مستحسن اقدام ہے جس کا مقصد ایڈوینچر کھیلوں کو فروغ دیتے ہوئے سیاحت کے مواقع، ثقافتی ورثہ اور کھیلوں میں صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ریلی کا انعقاد چار حصوں میں کیا گیا جن میں خنجراب سے اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان سے گومل زام ڈیم، کوئٹہ سے گوادر اور کراچی سے گوادر تک کا سفر شامل ہے۔ پی ایس او کی برانڈ شناخت کی نمائندگی کرنے والی گاڑیوں نے ریس کے گومل زام ڈیم جیپ ریس میں شرکت کی جن میں سے پانچ گاڑیوں نے سرفہرست پوزیشنز حاصل کیں۔ بابرخان اور ظفرخان نے بالترتیب اے اسٹاک کٹیگری اور ڈی پریپیئرڈ کٹیگری میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔گوہر سنگی نے سی پریپیئرڈ کٹیگری میں دوسری جبکہ افتخار احمد اور نعمان احمد نے اے اینڈ ڈی اسٹاک کٹیگریز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پی ایس او کی ٹیم ریلی کے دیگر حصوں میں بھی شرکت کرے گی۔

کھیلوں کی سرگرمیوں کی معاونت اور اس طرز کے ایونٹس کے فروغ سے کمپنی کو موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد میں مقبولیت حاصل ہورہی ہے جس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان موٹر ریلی ملک بھر میں موٹر اسپورٹس کے شوقین ہزاروں افراد کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس سرگرمی کے انعقاد سے ملک میں سیاحت کے شعبے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ "