پاکستان اسٹیٹ آئل جہاں کہیں بھی کام کررہی ہے، اپنے افراد، صارفین ، شریکان کار، کنٹریکٹرز اور پورے سماج کے لئے ایک محفوظ ، صحت مند اور مستحکم ماحول قائم رکھنے کے لائحہ عمل پر کاربند ہے۔
ہمارا مقصد افراد کی صحت کا تحفظ، حادثات سے حفاظت کو یقینی بنانا اور ہماری مصنوعات اور طریقہ عمل کی بدولت ماحول پر ہونے والے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔ ہم اپنے HSE مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ان تمام تر مقاصد کے حصول کے لئے پرُعزم ہیں جس پر پوری سچائی اور عزم کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔
HSE کے معیارات سے مطابقت کی متعلقہ قوانین، ضوابط اور عالمی معیارات کے مطابق ہماری فیسیلیٹیز پر نگرانی کی جاتی ہے چنانچہ ہم مسلسل بہتری کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔
HSE کے معیارات سے وابستگی ہمیشہ اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ہوتی ہے۔ ہمارے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دیگر کاروباری امور کے ساتھ ساتھ HSE کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔


نظریہ

تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارا یقین ہے کہ حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔ ہمارا اولین مقصد پی ایس او کے تمام تر کاروبار میں HSE کارکردگی میں امتیاز کا حصول ہے۔ 

Read More

مقصد

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ صحت، حفاظت اورماحول (HSE) کے امور کو کاروبار کے ایک لازمی جزو کے طور پر منظم کرتی ہے جس میں اس کے ملازمین،صارفین ، کاروباری شراکت دار، کنٹریکٹرز اور بڑی سطح پر پورا سماج شامل ہے۔

Read More

پالیسی

پی ایس او میں ہم اس پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کے عہد پر کاربند ہیں اور صحت، حفاظت اور ماحول کا تحفظ ہمارے روزانہ کے کام میں اولین ترجیح ہے۔

Read More

اسٹیئرنگ کمیٹی

صحت ، حفاظت اور ماحول کی روایات کے فروغ کے لئے HSE مینجمنٹ سسٹم کے ارتقا اور استحکام کے لئے واضح لائحہ عمل فراہم کرنا اس کے ساتھ ساتھ HSE پالیسیوں کی تعمل اور عدم تعمیل کے معاملات کی نگرانی کرنا۔

Read More